ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس پر من گڑھت الزامات عائد کرنے والی بی جے پی کے دن پورے ہو چکے: اجے کمار للو

کانگریس پر من گڑھت الزامات عائد کرنے والی بی جے پی کے دن پورے ہو چکے: اجے کمار للو

Fri, 20 Nov 2020 21:42:03    S.O. News Service

لکھنؤ،20؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس پر جموں۔کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کرنے اور دفعہ 370 پر اپنا موقف صاف کرنے کے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر کو کوئی سوال کرنے سے پہلے واضح کرنا چاہئے کہ محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے پیچھے ان کی منشا کیا تھی۔

للو نے جمعہ کو یو این آئی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ یوگی کو کانگریس پر الزام لگانے سے پہلے ملک کے عوام کو بتانا چاہئے کہ بی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ جموں ۔کشمیر میں حکومت کیوں بنائی تھی۔ حقیقت میں بی جے پی کی پالیسی ہے کہ وہ حکومت بنانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ کانگریس ترجمان نے پہلے ہی جموں کشمیر کے معاملے میں پارٹی کی پالیسی کو واضح کر دیا ہے۔

اجے کمار للو نے کہا کہ یوگی بتائیں کہ اناؤ، شاہجہاں پور، بلند شہر، ہاتھرس، بستی، بارہ بنکی اور کانپور میں خواتین کے ساتھ عصمت دری کے بڑھتے واقعات کو روکنے کے لئے ان کی حکومت نے کیا تدابیر کی ہیں۔ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دینے والی بی جے پی حکومت کی میعاد کار میں بیٹیوں کے خلاف استحصال کے واقعات میں لگاتار اضافہ کیوں ہو رہا ہے۔

کانگریس ریاستی صدر نے کہا کہ بی جے پی کی پہنچان پی آر (پبلک ریلیشن) پارٹی کے طور پر عوام الناس کے درمیان ہو چکی ہے اور 2022 کے انتخابات میں عوا م اسے اقتدار سے باہر کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پر من گڑھت الزامات عائد کرنے والی بی جے پی کے دن پورے ہو چکے ہیں۔


Share: